Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 20اگست کو (بروزجمعرات) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kvاولڈسمنگلی، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، چشمہ،داریم، عمر، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سینٹر، سی ٹی ایس، آریاہسپتال، ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی،اسکے علاوہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح21اگست کو (بروزجمعہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kvشہبازٹاون، بروری روڈ، ملک پلانٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔