Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ ویب ڈیسک،کوئٹہ کے قریبی تفریحی مقامات (شعبان ویلی) اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں سے چار افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد،کوئٹہ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع پکنک پوائنٹ ‘شعبان’ اور اس سے ملحقہ پہاڑی سلسلوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملنے والی لاشوں کی شناخت حافظ محمد طاہر ہارونی، زبیر احمد ہارونی جن کا تعلق قلات اور شاہزیب شاہوانی و نعیم احمد شاہوانی جن کا تعلق دشت سے ہوئی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو اغوا کرنے کے بعد پہاڑی علاقوں میں لے جا کر نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی کیا گیا ہے تاکہ ایسے شرپسند عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے جو معصوم شہریوں کو اغوا اور قتل کرنے میں ملوث ہیں۔