کوئٹہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اورپستول برآمد کرلیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اورپستول برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق انڈسٹریل پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات، ایس پی قائد آباد علی رضا کی نگرانی، ڈی ایس پی پشتون آباد مقصود احمد لغاری اور ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلافکارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک پستول برآمد کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *