کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے خلاف پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا کوئلہ پھاٹک کے قر یب چھٹے روز بھی جاری رہا

حکومت اور دھرنا کے شریک افراد میں مذاکرات کے تین دور مکمل ڈیڈ لاک تاحال برقرار
کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے خلاف پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا کوئلہ پھاٹک کے قر یب چھٹے روز بھی جاری رہا، حکومت اور دھرنا کے شریک افراد میں مذاکرات کے تین دور مکمل ڈیڈ لاک تاحال برقرار ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سانحہ زیارت کےخلاف جاری دھرنے کی کمیٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لا ک برقرار ہے سانحہ زیارت کے خلاف پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا کوئلہ پھاٹک کے قر یب چھٹے روز بھی جاری رہا دھرنا زیارت میں دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈ یشل کمیشن قائم کرنے سمیت دیگرمطالبات کےلئے دیاجارہاہے حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے در میا ن دھرناختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے3دورہوچکے ہیں مطالبات میں زیارت سمیت دیگرعلاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے آپریشن اورلیویزفورس کی بحالی اوردیگربھی شامل ہیں حکومتی وفد نےسانحہ زیارت کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ تسلیم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے کہاکہ سانحہ زیارت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ مان چکے ہیں حکو مت نے جوڈیشل کمیشن کےسربراہ کےلئے ہائی کورٹ سے نام مانگا ہے جبکہ صوبے میں دہشتگردوں کے خلا ف کارروائیاں جاری ہیں دوسری جانب دھرناکمیٹی کامطالبات تسلیم کئے جانے تک دھرناجاری رکھنے اور میتوں کی تدفین نہ کرنے کااعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ زیارت کے علاقے مانگی میں7 جولائی کومسلح افراد کے حملے میں30 پولیس اہلکار شہیدہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *