کوئٹہ مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی اسکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ

Screenshot

کوئٹہ(ویب ڈیسک) مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی اسکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ تفصیلات کے مطابق قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان، میر ضیاء اللہ لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی حملے کے نتیجے میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو محفوظ رہے۔فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایف (ATF) کے 03 اہلکار (نصر اللہ، سمیع اللہ اور زکریا) زخمی ہوئے۔ تمام زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔تمام زخمیوں کی حالت مستحکم خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *