کوئٹہ مستونگ میں مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب شاہراہ پر نا معلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گورو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3مسافر انعام الحق سکنہ قلعہ عبداللہ ،سید طارق نیاز سکنہ کراچی اور لاقت خان سکنہ گلستان جاں بحق جبکہ 3مسافر نجم ،عبدالحنان سکنہ کوئٹہ اور عبدالولی سکنہ پشین زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *