کوئٹہ سے کچلاک تک جناح پیپلز میٹرو ٹرین سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کی سہولت سے مستفید ہونگے، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ نے کوئٹہ سے کچلاک تک جناح پیپلز میٹرو ٹرین کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روزانہ کی بنیاد پرہزاروں کی تعداد میں لوگ مستفید ہونگے اور عوام کو آرام دن اور پرسکون سفر کی سہولت میسرآئے گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی خان محمد بڑیچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں انکی قیادت میں پہلے صوبائی حکومت نے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں گرین بس سروس شرو ع کی اور بعد ازاں کوئٹہ میں گرین بس سروس کے روٹس میں اضافہ کیا گیا اور خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی جس میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی کے بعد اب کوئٹہ سے کچلاک تک عوام کو سفرکی سہولت کی فراہمی کیلئے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس نے باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،صوبائی وزراء،ارکان صوبائی اسمبلی اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہو ں نے کہا کہ جناح پیپلزمیٹرو ٹرین سروس سے روزانہ ہزاروں کی تعدا د میں لوگ مستفیدہونگے اور لوگوں سستے داموں سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے جناح پیپلز میٹرو ٹرین کے آغاز پروزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کو مبارکباد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو بھی سفر کی بہتر سروس کی فراہمی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *