کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں مسلسل دوسرے دن بھی بند

کوئٹہ [ویب ڈسک]پا کستان ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے بلوچستان سے چلنے والی ٹرین سروس کو مسلسل دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو صرف جیکب آباد (سندھ) تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر معطل ہیں۔ٹرین سروس کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو درپیش پریشانی کے پیش نظر، محکمہ ریلویز نے تمام متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ٹریک پر مرمتی کام مکمل ہو جائے گا، ٹرین سروس کو دوبارہ شیڈول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *