زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا ،آبائی علاقوں میں شہداءکی تدفین ، کوئٹہ شہر سے دھرنا ختم کردیا گیا 

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا ،آبائی علاقوں میں شہداءکی تدفین ، کوئٹہ شہر سے دھرنا ختم کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت اور زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لوحقین، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ہفتہ کو کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک سے دھرنا ختم کردیا گیا ۔ دھرنے کے مقام پر موجود شہدا ءکی 7میتوں کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراﺅنڈ منتقل کیا گیا جہاں شہداءکی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے چیئر مین قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی ، پشتونخواءنیشنل پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ، سینیٹر منظور خان کاکڑ، صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو، میر عاصم کرد گیلو،بخت محمدکاکڑ، نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میر کبیر احمد محمد شہی ، بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل ، بی این پی کے رہنما میر اختر حسین لانگو، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، ملک مجید کاکڑ سمیت سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی رہنماو ¿ں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل جبکہ شہداء کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور وطن کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ نماز جنازہ کے موقع پر کوئٹہ شہر کی فضا سوگوار تھی جبکہ نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار نظر آ ئی۔بعدازاں شہداءکے جسد خاکی انکے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردئےے گئے جہاں ہفتہ کی شب ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی ۔ واضح رہے کہ زیارت کے علاقے مانگی میں پمپنگ اسٹیشن کی حفاظت کے لیے جانے والے 30پولیس اہلکاروں کو 6جولائی کو اغواءکرنے کے بعد شہید کردیا گیا تھا جس کے بعد لواحقین نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک پر دھرنا دیا تھا تاہم بعض میتوں کی تدفین کے بعد 7میتوں کے ہمراہ دھرنا 9روز سے جاری تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *