Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ [اسٹاف رپورٹر] کوئٹہ کے سیاحتی مقام ہنہ اوڑک (کلی بابری) میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ مکین کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ بی اے مال کے سامنے روڈ بند کرکے علامتی احتجاج کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام (5 جولائی) مسلح دہشت گردوں نے ہنہ اوڑک کے مقامی قبائلی شہریوں پر حملہ کیا، جس کے بعد مقامی لوگوں اور سیکیورٹی فورسز نے مسلح عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا۔اس شدید جھڑپ کے نتیجے میں 4 مقامی افراد (قبائلی شہری) جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت نقیب اللہ، اشرف خان، داؤد خان اور گلریز خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں جاری ہے۔
وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ) کے مطابق مسلح دہشت گرد اپنے ساتھ 7 سے 9 مقامی افراد کو اغوا کر کے قریبی پہاڑوں کی طرف لے گئے ہیں۔اغوا کیے گئے ان مقامی افراد کو بحفاظت بازیاب کروانے کے لیے فرنٹیئر کور (FC)، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن کر رہی ہے۔