کوئٹہ تھانہ منظورشہید پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری و خطرناک ملزم گرفتار

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پولیس اسٹیشن منظور شہید کوئٹہ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شالکوٹ کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن منظور شہید کے ایس ایچ او / SI جہانزیب مینگل کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران تھانہ ہذا کے مقدمہ نمبر 166/2025 جرم 394 ت پ میں گرفتار بر ریمانڈ ملزم گل حسن ولد گلستان قوم رئیسانی، ساکن کلی رئیسانی ہزار گنجی کوئٹہ سے تفتیش کی گئی۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ مذکورہ ملزم تھانہ شالکوٹ کے مقدمہ نمبر 149/2026 جرم 397 ت پ میں بھی براہ راست ملوث ہے۔ اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزم کو تھانہ شالکوٹ کے بالا مقدمے میں حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عوام نے پولیس اسٹیشن منظور شہید کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایسی ہی جانفشانی سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *