Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والی ساو تھ ایئر کی افتتاحی پرواز کا روایتی واٹر کینن سلامی کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ ان کے ہمراہ رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔بعد ازاں سی آئی پی لاو ¿نج میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایئرپورٹ منیجر، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے شرکاء کو ساو ¿تھ ایئر کے آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے ساو ¿تھ ایئر کی کامیابی اور پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر افتتاحی پرواز کوئٹہ سے براستہ تربت کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔