Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسیاں ) کوئٹہ کے نواحی علاقے سوررینج میں کوئلہ کان میں دھماکا 34کانکن پھنس گئے 22لاشیں نکال لی گئیںدیگرافراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری خصوصی آلات نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ۔محکمہ مائنز اور پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق جمعرات کی سہ پہر اطلاع ملی کہ سوررینج میں مقامی کوئلہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے، مائنز ریسکیو اور دیگرٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والی کان کے مالک نے بتایا کہ دھماکے کے وقت کان میں 34افراد موجود تھے جو کان میں پھنس گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اس دوران 22لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم جبکہ گیس کااخراج زائد اور خصوصی آلات نہ ہونے کے سبب ریسکیو آپریشن مشکلات کا شکار درپیش ہیں ۔ صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کان میں پھنسے مزدوروں تک رسائی کے لیے ایگزاسٹ اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، افسوسناک واقعے میں اب تک دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،متاثرہ مزدوروں کے اہل خانہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات مزید مو ثر بنائے جائیں گے۔