Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج بین الاقوامی ٹرمینل نمبر پانچ میںسائلنٹ ایئرپورٹ پروجیکٹ کے بتدریج نفاذ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد لاﺅڈ اسپیکر پر اعلانات کو کم کر کے صرف روانگی گیٹس تک محدود کرنا ہے اور مسافروں تک معلومات پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل سکرینز اور چینلز پر انحصار کو مزید بڑھانا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پروجیکٹ مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے اور ایک پرسکون اور راحت بخش ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے عالمی ہوا بازی کے مرکز کی حیثیت سے دارالحکومت ریاض کے مقام میں اضافہ ہوتا ہے اور ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بلند ہوتا ہے۔