Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی فنانس سیکرٹری میر اختر حسین لانگو، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، واجہ ثناء بلوچ، حاجی میر عبدالغفور مینگل، حاجی باسط لہڑی، بابو محمد رحیم مینگل، میر مقبول احمد لہڑی، سینئر رہنما شکیل احمد بلوچ، رحمت اللہ مینگل اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف موسیانی سردار نصیر احمد موسیانی کے فرزند، شہید سردارزادہ میر خلیل احمد موسیانی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر سردارزادہ میر زہری خان موسیانی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وفد نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر بی این پی کے رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی خاندان کے لیے جوان بیٹے کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے، جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی روایات کے مطابق ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں موسیانی خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم کی یادیں ہمیشہ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہر دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔