کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں کارروائیاں، 944 سے زائد ملزمان گرفتار، 42 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 944 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان 26 مقابلے ہوئے، جن میں 5 ڈاکو ہلاک اور 30 زخمی ہوئے، جبکہ 42 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے قبضے سے 7 کلو 286 گرام چرس اور 2 کلو 665 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کے 178 غیر قانونی ہتھیار، 16 موٹرسائیکلیں اور 4 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *