کابینہ میں توسیع اور تبدیلیوں کی تیاریاں تیز، نئے چہروں کی شمولیت متوقع

اسلام آباد(ویب ڈسک)وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلم دانوں میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت تیز کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایاکہ بعض وزرا کو تبدیل جب کہ کئی وزراءکے قلم دانوں میں رد و بدل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو مزید نمائندگی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔مزید برآں کابینہ میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *