Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے چیلنجز پر جامع گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے اور انٹرن شپ کے شرکا کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ اس موقع پر سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے۔طلبہ و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی ملاقات کو سراہا۔