ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمالی بناکر لاکھوں روپے کا سونا زیورات نقدی اور گھریلو سامان چوری کرکے فرار

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمالی بناکر لاکھوں روپے کا سونا زیورات نقدی اور گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود ڈیرہ رحمان جمالی عرفان کوٹ میں مسلح ڈاکو رسول بخش کے گھر گھس کر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمالی بنا کر لاکھوں روپے زیوارات سونا چاندی نقدی اور گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *