Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد میرحسن میں ڈاکو راج روڈ پر ناکہ لگا دیا گیا لاکھوں روپے نقدی دو موٹر سائیکل درجنوں موبائل فونز چھین لیے گیے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ میر حسن کے قریب تر میر حسن روڈ پر نا معلوم مسلح ڈاکو جن کی تعداد دس سے بارہ بتائی جارہی ہے میرحسن روڈ پر ناکہ لگا کر دن دھاڑے لوٹ مار کرتے رہے اس دوران مسلح ڈاکووں نے متعدد گاڑیوں عام افراد سمیت موٹر سائیکل سواروں سے مبنیہ طور پر لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون دو موٹر سائیکل ودیگر سامان لوٹ کر بااسانی فرار ہوگئے واقعے کے بعد پورے علاقے میں سخت خوف وحراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق نصیرآباد خصوصا میر حسن اندرون روڈ پر تاریخ میں یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے تھانے کے قریب تر لوٹ مار کی گئی ہو جبکہ مقامی پولیس مکمل بے بس رہی عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔