ملتان میں قوم کی حیات کانفرنس کا کامیاب انعقاد، شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش شہدا کے ورثا میں خراجِ عقیدت کے طور پر یادگاری سووینئر بھی تقسیم کیے گئے

ملتان (این این آئی)ملتان میں قوم کی حیات کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیاجس میں شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ملتان میں پاکستان کسان اتحاد اورسول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام “قوم کی حیات” شہدا کانفرنس منعقد ہوئی،کمشنرملتان،کسان اتحاد کےمرکزی صدرخالد محمود کھوکھر،شہدا کے ورثا اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں پاک فوج، پولیس اوردورانِ فرائض شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،شہدا کے ورثا میں خراجِ عقیدت کے طور پر یادگاری سووینئر بھی تقسیم کیے گئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے کہاکہ ہمیں دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنا ہے،آج تجدیدعہدکادن ہے،پولیس اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف مسلسل لڑ رہی ہیں،ہمیں اتحاد کے ساتھ ملتان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔مرکزی صدرکسان اتحادخالدمحمودکھوکھر نے کہاشہدا کےورثاکو سلام،ہم انکاقرض کبھی ادا نہیں کرسکتے، تقریب میں شہدا کے اہلِخانہ نے اپنے عزیزوں کی قربانیوں کو یادکرتےہوئے ان سے وابستہ یادیں، جذبات اور احساسات بھی شیئر کیے،شرکا نے وطنِ عزیزکی سلامتی،امن، اتحاد اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اورقومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *