Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود کچی پل بیدار کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکےغلام حسین ولد عبدالنبی ابڑو کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گیی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی