ڈیرہ مراد جمالی میںلڑائی جھگڑے اور ٹریفک حادثات آٹھ افراد زخمی 

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈسک ) ڈیرہ مراد جمالی میںلڑائی جھگڑے اور ٹریفک حادثات آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد نعمان علی ولد چاکر لہڑی جبکہ فائق علی ابڑو شہبازعلی ابڑو عزیز اللہ ابڑو زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کھیا کے علاقے میں مال مویشی چھینے کے دوران فائرنگ سے چڑواہا توکلی ولد دین محمد دیرکھانی زخمی ہوگیا جن کو ڈیرہ مراد جمالی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی میں دو موٹر سائیکل اپس مین ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کر دی گئی ادھر چھتر فلیجی کے علاقے میں سبوند اور کہیری قبائل کے درمیان جاری فایرنگ کے دوران راجہ خان ڈومگی کے گھر گاے اور دیگر مال مویشی کو گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ فایرنگ کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے فایرنگ سے مقام افراد اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *