Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈھاڈر اور سبی کے درمیان قومی شاہراہ پر نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے کمبڑی پل کو اڑادیا دھماکے سے پل کا پانچ فٹ سے زیادہ حصہ ٹوٹ گیا رات گئے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل رہی صبح عارضی بنیادوں پر راستہ بحال کردیا گیا واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کا متاثرہ ایریا کا گھراو سرچ اپرشن پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی رات ضلع کچھی پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر اور سبی کے درمیانی علاقے مین قومی شاہراہ این اے 65 کمبڑی پل کو نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پل کا پانچ فٹ سے زیادہ حصہ ٹوٹ گیا پل کے ٹوٹنے سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی اور ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھراو کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی این اے ایچ کی جانب سے صبح کے اوقات کار میں عارضی راستہ بحال کرکے ٹریفک کی روانگی شروع کردی گئی۔