Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کچھی (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈرکے قریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں 12 اگست کو 18 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثرہوگئی تھی۔حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔مستونگ، قلات، پشین زیارت اور مچ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے اور کوئٹہ کے علاقوں سریاب مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں پریشر میں کمی اور بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔