ڈپٹی کمشنر پنجگور کا پیدائش، اموات اور نکاح کی رجسٹریشن فیس میں مبینہ اضافی وصولیوں کا نوٹس

پنجگور (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پنجگور نے پیدائش، اموات اور نکاح کی رجسٹریشن فیس میں مبینہ اضافی وصولیوں کا نو ٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر پنجگور نے پیدائش، اموات اور نکاح کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ معاملات میں مقررہ سرکاری فیس سے زائد رقم وصول کیے جانے کی شکایات کا نوٹس لے لیا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یونین کونسلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام سے صرف مقررہ سرکاری فیس وصول کی جائے اور اضافی رقم ہرگز نہ لی جائے۔جاری کردہ ہدایات کے مطابق پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے 60 دن کے اندر 100 روپے، 61 دن سے 50 سال تک 300 روپے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کی رجسٹریشن کے لیے 1000 روپے مقرر ہیں۔ وفات کی رجسٹریشن کے لیے 60 دن کے اندر 100 روپے، 61 دن سے ایک سال تک 300 روپے اور ایک سال بعد 800 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح نکاح کی رجسٹریشن کے لیے 15 دن کے اندر 200 روپے جبکہ 15 دن کے بعد 500 روپے، اور طلاق کی رجسٹریشن اطلاع کے لیے 30 دن کے اندر 200 روپے مقررہ فیس ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مقررہ فیس سے زائد رقم طلب کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *