ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال چتکان پنجگور کا دورہ کیا،

 پنجگور (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال چتکان پنجگور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالغفار کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا دورے کے دوران ایمرجنسی، او پی ڈی، آپریشن تھیٹر، مختلف وارڈز اور میڈیکل اسٹورز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالغفار نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی و طبی امور، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی ایم ایس نے ہسپتال میں بیٹریوں، سولر سسٹم اور دیگر ضروری سہولیات سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مریضوں کے ساتھ بہتر رویے اور بروقت علاج پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *