Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لورالائی(ویب ڈیسک)لورالائی کلی کچھ عمقزیی کے رہائشی ملک نجور نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی انتظامی صلاحیتوں، محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ایماندار، محنت کش، فرض شناس اور عوام دوست افسر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ملک نجور کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری افسر کی اصل پہچان اس کا عہدہ نہیں بلکہ اس کی دیانت داری، کردار، محنت، انصاف پسندی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد ہوتی ہے کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع ایک تجربہ کار اور ذمہ دار افسر کی حیثیت سے لورالائی کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لورالائی جیسے اہم ضلع میں امن و امان، صفائی، تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات اور عوامی مسائل پر توجہ دینا ایک بڑی ذمہ داری ہے عوام کو امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسی جذبہ خدمت، ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے ہوئے عام شہری کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملک نجور نے کہا کہ کرپشن سے پاک ماحول، میرٹ کی بالادستی اور حقدار کو اس کا حق دلانا ایک مضبوط اور بہتر انتظامیہ کی بنیادی علامت ہے ایسے افسران جو اپنی ذمہ داری کو صرف سرکاری ڈیوٹی نہیں بلکہ عوام کی امانت سمجھ کر ادا کرتے ہیں، وہ یقیناً عزت اور احترام کے مستحق ہوتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی محنت، ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت لورالائی کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرے گی اور ان کے دورِ انتظام میں عوام کو مزید بہتر سہولیات اور ریلیف حاصل ہوگا۔آخر میں ملک نجور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کو دیانت داری اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے، ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور لورالائی کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔