Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ +اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سابق آئی جی پولیس، سابق سیکرٹری داخلہ اور سابق رکن اقوام متحدہ نارکوٹکس کنٹرول بورڈ جناب دل جان خان مروت مرحوم کی رسمِ قل اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کی قومی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دل جان خان مروت مرحوم نے مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی، جسے ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔سیدال خان ناصر نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔رسمِ قل میں سابق صوبائی وزیر صحت اکبر جان خان مروت، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر، ڈاکٹر اصغر دل جان خان مروت، ڈاکٹر اسد دل جان خان مروت اور دیگر اہلِ خانہ و معززین نے شرکت کی۔