Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمے کا باعث ہے۔ ان کی وفات سے ملک ایک مخلص، نفیس، ذہین اور مدبر سیاست دان سے محروم ہوگیا ہے، اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک پْر نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں جمہوریت کے استحکام، عوامی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس طبیعت، ذہین اور منجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی بصیرت، شائستگی اور عوامی خدمت کا جذبہ ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری محمود بشیر ورک کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔