Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بنوں (این این آئی)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے زیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ بنوں میں منعقد کروانے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ 20 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم خان نے منظوری دے دی ہے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 24نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔