Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں ثمین کا کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ میں ڈرامے کی ٹیم کو دس میں سے دس نمبر دوں گی۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم، ڈائریکٹر اچھے ہیں، میں، آغا علی، آریز احمد، محسن صاحب، بابر علی، عائشہ گل، ونیزے سب کے کردار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ انہی لیے بنے ہیں۔نازش جہانگیر نے بتایا کہ سیٹ پر کوئی لڑائی نہیں ہوئی، سب دوستوں کی طرح رہے اور شوٹنگ کے آخری روز بہت سے اداکار تو رو کر بھی گئے کہ سیٹ کو مس کریں گے۔ڈرامے سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ اس میں لوگوں کے لیے سبق بھی ہے کہ ہر ایکشن پر ری ایکشن نہیں دینا چاہیے، میں کمنٹس دیکھ رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں ابھی ثمین تھپڑ مارے گی، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بول کیوں نہیں رہی، انہیں بتادیتی ہوں کہ بیچ میں ایسا بھی ہوگا کہ وہ اپنے لیے آواز اٹھائے گی۔اداکارہ نے کہا کہ آگے آپ دیکھیں گے کہ ثمین دب کر رہنے والوں میں سے نہیں ہوگی اور اس کی کہانی آپ کے دل توڑ دے گی۔واضح رہے کہ ٹوٹا ہوا دل کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض احمر سہیل نے انجام دیے ہیں، ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔