Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں اسپورٹس جوتوں کی تیاری کے لیے چین پاکستان تعاون کے تحت ایک اہم منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ملک میں 16 پیداواری لائنیں قائم کی جائیں گی۔ منصوبے سے سالانہ کروڑوں جوڑوں کی پیداوار متوقع ہے جبکہ اس میں بیرون ملک پیداواری مرکز کے قیام اور سرحد پار تجارتی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے ہواشِن (شینڑِن) انویسٹمنٹ گروپ اور پاکستان کے فارورڈ گروپ کے درمیان اسلام آباد میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر چین ہواشِن (شینژِن) انویسٹمنٹ گروپ کے چیئرمین لیاؤ یی چھوان اور فارورڈ گروپ کے چیئرمین خواجہ مسعود اختر نے دستخط کیے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق دونوں کمپنیاں فٹ ویئر اور ملبوسات کے بیرون ملک پیداواری مرکز کی ترقی اور سرحد پار تجارتی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں اسپورٹس جوتوں کی 16 پیداواری لائنیں قائم کی جائیں گی، جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت کروڑوں جوڑوں تک ہوگی۔پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد فواد فاروق نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے معیاری چمڑے کی پیداوار اور روایتی جوتا سازی کے لیے مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے سے پاکستان کی اسپورٹس فٹ ویئر صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعاون چین ہواشِن (شینڑِن) انویسٹمنٹ گروپ کی چین میں واقع چینگ دو-چھونگ چھنگ فٹ ویئر اور ملبوسات صنعتی پارک سے حاصل شدہ پیداواری اور سپلائی چین صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور پاکستان کے درمیان فٹ ویئر صنعت میں تعاون کو مزید آگے بڑھائے گا۔