Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں پرتگال کے سفیر عزت مآب پالو میگوئل گیدیز ڈومنگیز نے منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور بلیو اکانومی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے استفادہ کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پرتگالی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ابھرتے ہوئے اقتصادی و کاروباری مواقع سے استفادہ کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔