چمن: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات، بزنس گروپ بلا مقابلہ کامیاب

چمن (صباءنیوز )چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سال 2026 تا 2028 کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں بزنس فاو¿نڈر گروپ نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی۔بزنس فاو¿نڈر گروپ کے نومنتخب عہدیداران نے کہا ہے کہ چمن چیمبر آف کامرس تاجر برادری کی بلا تفریق خدمت کرے گا اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد تاجروں کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا جائے گا، جس میں تاجر برادری کی مشاورت سے آئندہ کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *