Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں ایسے 14 افراد کو جسمانی اعضا عطیے کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ ان 14 مریضوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ جن کے لیے اعضا کی پیوندکاری کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعضا کی پیوند کاری کے لیے یہ عطیات مملکت کے ایک اہم طبی مرکز کے اشتراک سے دیے گئے ہیں۔ ان میں جان ہاپکنز آرامکو ہسپتال دہران بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں امام عبدالرحمان الفیصل ہسپتال ریاض، رفح سنٹرل ہسپتال اور شاہ عبدالعزیز ہسپتال جدہ بھی شامل ہیں، جن کے اشتراک سے سعودی مریضوں کو یہ غیر معمولی سہولت ملی ہے۔ان اعضا میں دل ، جگراور پانچ گردوں کے عطیات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دو پھپھڑے بھی عطیہ ہونے کے بعد ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔