پی ٹی آئی احتجاج: ایسی بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو، محسن نقوی

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر جو بھی دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دفعہ یہ ممکن نہیں ہوگا کہ وہ آئیں اور ملک دس بیس دن کے لیے بند ہو جائے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو بند کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے کئی مقامات پر کنٹینر بھی پہنچا دیے گئے ہیں اور ان کو آنے والے وقت میں ممکنہ طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کریں گے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ اس بار مستقل حل نکالیں گے، بار بار اس قسم کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتے۔’ان کی قیادت سے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز اس طرح کے ڈراموں سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اب بھی ان کے پاس وقت ہے کہ اس صورتحال میں نہ جائے، اس بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ کوئی نہ ہو۔‘
ان کے مطابق اگر لانگ مارچ کریں گے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ ’اسلام آباد کو بند کرنے اور احتجاج کے نام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *