پی این فلیٹ کلب سکواش،عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئےپری کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھو لئی کو تین ایک سے ہرایا

 کراچی(این این آئی) پاکستان کے عاصم خان، نور زمان، حمزہ خان اور ناصر اقبال پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پری کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھو لئی کو تین ایک سے ہرایا۔نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو تین۔صفر سے سٹریٹ گیمز میں زیر کیا۔حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین۔دو سے شکست دی جبکہ ناصر اقبال نے مصر کے یاسین شودے کو تین۔صفر سے آﺅٹ کلاس کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *