Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ وردگ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) بلوچستان کی مرکزی کابینہ کو مکران، نصیرآباد و دیگر ڈویژنز کی جانب سے دورے اور ملاقات کی دعوت دینے پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں یہ دعوت ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے اور پی ایم اے بلوچستان کی تمام ڈویژنل کابینہ کے درمیان باہمی رابطے اور اتحاد کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے بلوچستان کی موجودہ کابینہ ان تمام دعوتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انشاء اللہ موجودہ تنظیمی اور قانونی معاملات کے حل اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہم آپ کی دعوت کو ضرور قبول کریں گے اور مرحلہ وار تمام ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ان ملاقاتوں کے ذریعے ڈویژنل کابینہ کے ساتھ باہمی رابطہ مزید مضبوط ہو، ان کے مسائل اور تجاویز سننے کا موقع ملے اور پی ایم اے بلوچستان کو مزید متحد اور فعال بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے۔