Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

صحبت پور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ اشفاق گولہ نے صحبت پور سٹی میں اپنے فنڈز سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں باب سخی صحبت خان گولہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال صحبت پور میں خواتین کے لیئے جدید گائنی یونٹ کاسنگ بنیاد رکھا اور بجلی گریڈ اسٹیشن صحبت پور کے حفاظتی بند کا بھی افتتاح کیا افتتاحی تقریبات میں پیپلز پارٹی ضلعی عہدیداران،کارکنان اور قبائلی عمائدین،معززین علاقہ اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی محترمہ غزالہ اشفاق گولہ کے قافلے پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ اشفاق گولہ نے سب سے پہلے شہر کے داخلی دروازے پر تعمیر ہونے والیشاندارباب سخی صحبت خان گولہ کے نام سے منسوب باب صحبت کا افتتاح کیا یہ باب صحبت پور کی پہچان بن گیا ہے اس پر علاقے کے عظیم شخصیت سخی صحبت خان گولہ کا نام کندہ ہے جو صحبت پور کی تاریخ،سخاوت اور قبائلی روایات کی علامت ہے دوسرا افتتاح بجلی گریڈ اسٹیشن صحبت پور کے حفاظتی بچاؤ بند کا افتتاح کیا اس موقع پر محترمہ غزالہ اشفاق گولہ نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ہر سال سیلابی ریلے گریڈ اسٹیشن میں داخل ہوتے تھے جس سے ضلع بھر میں بجلی کا نظام مکمل ختم ہو جاتا تھا لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب اس حفاظتی بچاؤ بند کی تعمیر سے اللہ نا کرے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو عوام کو بجلی کی سہولت برقرار رہے گی جس سے لوگوں کی مشکلات میں بہت کمی ہوگی تیسرے اجتماعی منصوبے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خواتین کے لیئے جدید گائنی یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر محترمہ غزالہ اشفاق گولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے فخر کا دن ہے میں آج یہاں صرف افتتاح کرنے نہیں آئی بلکہ اپنے عوام کی سہولیات کی بنیاد رکھنے آئی ہوں گائنی یونٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ میرے دل کے سب سے قریب ہے میں خود ایک عورت ہوں،ایک ماں ہوں،ایک بیٹی ہوں میں با خوبی جانتی ہوں کہ ہماری مائیں ،بہنیں زچگی کے دوران کتنی تکالیف سے گزرتی ہیں انھیں قریب سہولت نا ہونے کے باعث کافی دور سندھ کی ہسپتالوں کا سفر کرنا پڑتا ہے اور اس دوران کئی بہنوں،بیٹیوں نے اپنی جانیں گنوا دیں انشاء اللہ اس منصوبے کی تکمیل سے ان تکالیف کا سلسلہ ختم ہوگا صحبت پور کی بیٹی کو علاج کے لیئے کسی دوسرے ضلع کے دروازے پر نہیں جانا پڑے گا انھوں نے مزید کہا کہ باب سخی صحبت خان گولہ یہ ایک دروازہ نہیں ہے یہ ہمارے بزرگوں کی عزت ہے ہماری پہچان ہے ہم اپنے بزرگوں کو بھولے نہیں ہیں ہم نے ان کے نام کو ہمیشہ ڑندہ رکھیں گے سردار صحبت خان گولہ نے اپنی پوری زندگی سخاوت میں گزر دی اور سخی اللہ کا دوست ہے جن کا نام ہمیشہ ڑندہ رہے گا انھوں نے مزید کہا کہ میرے فنڈز سے علاقے کے مزید منصوبے تعمیر ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں جن کا بہت جلد افتتاح ہوگیا اور علاقہ مزید ترقی کی جانب بڑھے گا