پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی کے ایس ایچ او محمد انور کھوسہ کی کامیاب کارروائی، روپوش ملزم گرفتار

چھتر(ویب ڈیسک)پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی کے ایس ایچ او محمد انور کھوسہ کی کامیاب کارروائی، روپوش ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام سرور مینگل کی نگرانی میں پولیس تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی (منگولی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی (منگولی) سب انسپکٹر محمد انور کھوسہ نے ایڈیشنل ایس ایچ او نور محمد بگٹی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم سعید احمد کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرلیا گیا پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور روپوش عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 54/2026، زیر دفعات 337-A(ii)، 337-F(ii)، 504، 506(ii)، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے پولیس حکام نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *