پنجگور کلگ روڈ کی خستہ حالی پر توجہ دی جائے،عوامی حلقے

پنجگور (ویب ڈیسک) پنجگور کلگ روڈ کی خستہ حالی پر توجہ دی جائے۔ ایراپ سیڈے سر سے لے کر کلگ کراس تک روڈ کو اکھاڑ کر انتہائی خستہ حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ سڑک گڑھوں سے اس قدر بھر چکی ہے کہ اس پر سفر کرنے والے افراد کچھ ہی دنوں میں گردوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ایراپ سیڈے سر تا کلگ روڈ کی تعمیر میں تاخیر عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے اور عوام شدید بے چینی کا شکار ہیں۔اہلیانِ کلگ، ڈمب، ایراپ، پنچی، سوراپ اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں رہائش پذیر شہریوں نے روڈ کا کام فوری طور پر شروع کرنے پر زور دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر پنجگور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایراپ ٹو کلگ روڈ کو بی ایس ڈی آئی پروگرام میں شامل کریں تاکہ عوام اس اذیت ناک صورتحال سے نکل سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *