Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پنجگور (ویب ڈیسک) پنجگور میں ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا مہم کے دوران ضلع بھر کے 17 ہزار بچوں کو ویکسئین لگائے جائیں گے اور حاملہ خواتین کو TD کے ٹیکے لگائے جائیں گے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پنجگور میں ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مادر اینڈ چائیلڈ ویک کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سراج اقبال ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار ڈی ایس وی حاجی حبیب اللہ اے ایس وی سجاد ظہیر نیوٹریشن پروگرام کے نظام بلوچ سپرنیٹینڈنٹ ڈی ایچ او افس ریاض احمد اور دیگر نے شرکت کی مادر اینڈ چائیلڈ ویک کے سلسلے میں ڈی ایچ او آفس
سے ایک اگاہی واک کا بھی اہتمام کیاگیا واک میں محکمہ صحت کے میل فیمیل ملازمین سمیت سوشل ورکرز بھی شریک رہے نیشنل پروگرام کے کوارڈینٹر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سراج اقبال کے ہمراہ میڈیا بریفننگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجگور کی ٹوٹل آبادی 618413 ہے اور اس آبادی میں دو سال سے پانچ سال تک کے جن بچوں کو ویکسئین لگانا ہے انکی تعداد 17 ہزار ہے مہم کے دوران حاملہ خواتین کو بھی ٹیکے لگائے جائین گے اس دوران محکمہ صحت کی ٹمین فکس سینٹرز کے ساتھ ڈور ٹو ڈور جائیں گء اور مہم کے دوران ان بچوں کی بھی نشاندہء کرکے انکو بھی ویکسئین لگایا جائے گا جو کسی وجہ سے ویکسئین کرانے سے رہ گئے تھے انہوں نے کہا کہ مادر اینڈ چائیلڈ ویک ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اہم ہے بیماریوں سے پاک معاشرہ اس وقت قائم ہوسکتا ہے جب ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہیں گے انہوں نے کہا کہ مادر اینڈ چائیلڈ ویک 14 ستمبر بروز پیر شروع ہوگا جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے دو سال سے لیکر پانچ سال تک بچوں کو ویکسئین لگوانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیوں کے ساتھ تعاون کریں اور بیماریوں سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں