پنجگور سڑکوں کے کاموں میں تاخیر عوامی مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے،عوامی حلقے

پنجگور(ویب ڈیسک) پنجگور سڑکوں کے کاموں میں تاخیر عوامی مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے متعلقہ محکمے اور ٹھیکداروں کی ہٹ دھرمی مذید مشکلات پیدا کررہی ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے کام میں  تاخیر کا شکار  ہیں عوامی حلقوں کے مطابق ٹھیکداروں کی ہٹ دھرمی اور متعلقہ محکمے جن کے توسط سے روڑوں کا کام ہے عوامی مشکلات سے بری الزمہ ہوچکے ہیں ایسی سڑکین جن پر سالوں سے کام رکا ہوا ہے مگر نا ٹھیکداروں کو اس کی پروا ہے اور نا محکمہ ٹس سے مس ہورہا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے سڑکوں کے کام کو التوا میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مزمت کیا اور مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کا احساس کرکے کام شروع کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *