Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے غنی رائل ٹورنی T20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر نے پر پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم،آفیشلز، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم، آفیشلز، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈایڈیشنل آئی جی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد سے ملاقات کی۔ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے پیٹرن پاکستان پولیس کرکٹ سپورٹس ڈسپلن ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچز کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسنادسے نوازا۔ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹیم کپتان شعیب اور مینیجر سب انسپکٹر امجد کو تعریفی اسناد اور کیش انعام سے نوازا گیا جبکہ منٹور سینئر ٹریفک وارڈن سلیم جٹ اور کوچ ہیڈ کانسٹیبل ندیم کو بھی کیش انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے 2025 میں غنی رائل ٹورنی T20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل مقابلے میں پنجاب پولیس نے وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی۔ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی نمائندگی کی۔پنجاب پولیس کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹر آصف علی نے 36 گیندوں پر شاندار 99 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس نے پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔