پشتو زبان، ادب، روایتی لباس اور ثقافتی اقدار پشتون قوم کے قیمتی تاریخی ورثے کا حصہ ہیں، صوبائی وزیر سردارکوہیار خان ڈومکی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس، چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتون قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت اپنی قدیم روایات، تہذیب، زبان، ادب، مہمان نوازی، رواداری، بہادری اور بھائی چارے کی خوبصورت عکاس ہے۔سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ پشتو زبان، ادب، روایتی لباس اور ثقافتی اقدار پشتون قوم کے قیمتی تاریخی ورثے کا حصہ ہیں، نئی نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے روشناس کرانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے نہ صرف پشتون ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ تمام اقوام کے درمیان باہمی احترام، بھائی چارے، اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کا بھی پیغام دیتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، یہاں آباد تمام اقوام کی ثقافتیں صوبے کی خوبصورتی، پہچان اور اجتماعی تشخص کا اہم حصہ ہیں۔سردار کوہیار خان ڈومکی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتون بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *