Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اوسلو(سپورٹس ڈیسک)ناروے سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کی گول مشین کہلائے جانے والے ایرلنگ ہالینڈ کے ہیئراسٹائل نے دھوم مچادی۔نئے سیزن کے افتتاحی میچ سے پہلے ہالینڈ کی نئے اندازِ زلف (ہیئر اسٹائل) کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں، جس میں وہ اپنے پرانے لک کے بالکل برعکس ایک جرات مندانہ اور منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔تصاویر سامنے آتے ہی ایکس (ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر مداحوں اور فٹبال شائقین کے تبصروں کا طوفان آ گیا۔ کئی صارفین نے ان کے اس روپ کو ان کا وائکنگ موڈ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے حریف ٹیموں کے لیے ایک سنسنی خیز پیغام سے تعبیر کیا۔ہالینڈ کا یہ نیا لک نئے سیزن میں ان کی جارحانہ فارم اور مانچسٹر سٹی کی مہم کے لیے مداحوں میں مزید جوش و خروش کا باعث بن رہا ہے۔