Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پنجگور(ویب ڈیسک) پنجگور میں چیدگی بارڈر مارکیٹ سے بلوچستان کے عوام کے لیے قانونی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان کی سربراہی میں پاک-ایران سرحد پر واقع چیدگی بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا حکام کے مطابق یہ مارکیٹ سرحد کے قریب آباد عوام کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرے گی، اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گااس اقدام سے پاک-ایران برادرانہ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، اور صوبائی و وفاقی حکومتوں کی جانب سے سرحدی اضلاع کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔