Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد /ہانگژو (ویب ڈیسک)پاکستان ینگ شاہینز بیس بال ٹیم بی ایف اے انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین کے شہر ہانگژو پہنچ گئی، پاکستانی شاہین پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی)کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود کی قیادت میں اسلام آباد سے ہانگژو پہنچے۔ ننھے قومی بیس بالرز 15 اگست تک جاری رہنے والے اس ایشیائی ایونٹ میں قومی ننھے کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم جبکہ شائقینِ کھیل کی جانب سے بھی ٹیم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی ایف بی کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایف اے انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت اور دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرکے ہمارے ینگ شاہینوں کو عالمی سطح کا بہترین تجربہ حاصل ہوگا اور یہ انڈر 12 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنت بھی ہے، جس سے ہماری ٹیم کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔