پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال عزم کا ثمر ہے،سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خطاب

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال عزم کا ثمر ہے ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اس لیے ہمیں اپنے وطن کی آزادی کی قدر کرتے ہوئے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا اور آج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو جشن آزادی کی مناسب سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل آصف آباد سریاب روڈ سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے اور ریلی کے شرکاء پورے راستے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا عظیم اور یادگار دن ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، لازوال قربانیوں اور بے مثال سیاسی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور قائدین کی بے لوث جدوجہد کا نتیجہ ہے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور تحریک آزادی کے دیگر رہنماؤں نے آزاد وطن کے حصول کے لیے انتھک جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا قومی اتحاد، باہمی احترام، برداشت، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قانون کی پاسداری ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیادی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری سلامتی کی ضمانت ہے آزادی ایک عظیم نعمت ہے جو ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی بم کی بنیاد رکھی اورانہو ں نے کہا کہ تھا کہ ہم گھاس کھائیں گے لیکن ایٹمی بم ضرور بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت ہے اور کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *